ابنا: ہندوستانی وزیر خارجہ نے آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو مسائل گزشتہ 60 سالوں سے چلے آرہے ہیں' وہ 6 دنوں' چھ ہفتوں یا چھ مہینوں میں حل نہیں ہو سکتے۔ کرشنا نے پاکستان کی سیاسی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کو اندرونی سطح پر بہت سارے مسائل کا سامنا ہے،ساٹھ سالہ مسائل کے جلد حل کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو اپنے مسائل کے حل کیلئے وقت دیتے ہوئے مذاکرات کو جاری رکھیں گے۔
دہلی پولیس کی جانب سے گرفتار کئے جانیوالے ذبیح الدین عرف ابوحمزہ کی گرفتاری کے بعد ان کے مسئلے پاکستان کے ساتھ اٹھانے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پہلے دہلی پولیس اپنے طور پر تحقیقات کا عمل کریگی اور اس کی رپورٹ پر لائحہ عمل بنایا جائیگا۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات عنقریب اسلام آباد میں ہونگے اور ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا پاکستان کا دورہ کرنیوالے ہیں .
.......
/169